[ad_1]

سوئی سٹی، تصویر سوشل میڈیا
سوئی سٹی، تصویر سوشل میڈیا

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے علاقے سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز 11 دن بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے اغوا کے اگلے ہی دن دعویٰ کیا تھا کہ وہ مغوی فٹبالرز کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائیں گے۔

سوئی سے 11 روز قبل اغوا کیے گئے فٹبالرز تمام تر دعوؤں کے باوجود اب تک بازیاب نہیں کرائے جاسکتے ہیں۔

ڈیرہ مراد جمالی میں فٹبالرز کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا، جہاں سے 6 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سبی فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آنے والے 6 فٹبالرز کو سوئی کے علاقے سے 9 ستمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *