[ad_1]

قانونی ٹیم نے نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے لندن میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی، جس میں قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات در پیش نہیں۔

مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار شریک ہوئے۔

ن لیگ کی قانونی ٹیم نےنواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا۔ 

اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو بریفنگ دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *