[ad_1]

قطر سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال، دوحہ واپس لینڈنگ

قطر سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی شیڈول پرواز کیو آر 614 نے دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 4 منٹ پر ٹیک اپ کیا۔ 

پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا، روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ایئر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔ 

قطر سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں ہنگامی صورتحال، دوحہ واپس لینڈنگ

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا، روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے۔ 

ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ایوی یشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو کہ دوبارہ اسلام آباد روانگی کے منتظر ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *