[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ صدر الدین شاہ نے کہا ہے کہ عبوری حکومت میں پیپلز پارٹی کے نمائندے آرمی چیف کی اعلان شدہ پالیسی ناکام بنانے کے درپے ہیں۔

کراچی میں جی ڈی اے کا اہم اجلاس ہوا جس میں زین شاہ، صفدر عباسی، عرفان مروت، سردار رحیم اور حسنین مرزا نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں رائج کرپٹ مافیا کا سسٹم توڑنے تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے بھی جی ڈی اے کے رہنما پیر صدرالدین شاہ سے ملاقات کرکے انتخابات میں ممکنہ اتحاد پر تبادلہ خیال کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *