[ad_1]
استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی واپسی کو نجات دہندہ کی واپسی قرار دے کر قوم کا مذاق اُڑا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے اب نواز شریف کی واپسی کا کارڈ کھیل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام ن لیگ اور اتحادیوں سے مہنگائی اور اپنی رسوائی کا حساب ضرور لیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف لاہور پہنچیں گے جہاں پورا پاکستان ان کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔
[ad_2]