[ad_1]
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی اہلیہ، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی آفس پہنچ گئیں۔
توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی۔
یاد رہے کہ نیب نے بشریٰ بی بی کو 29 اگست کو بھی طلب کیا تھا۔
بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے ملاقات کے باعث 29 اگست کو شاملِ تفتیش نہیں ہوسکی تھیں اور ان کے وکیل نے نیب کو طلبی کی نئی تاریخ کی درخواست دی تھی۔
[ad_2]