[ad_1]
لاہور میں داتا دربار کے قریب سے گزرنے سے روکنے پر اینٹی رائٹ فورس کے جوان پر ڈرائیور نے ٹریکٹر چڑھا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں کانسٹیبل سہیل کی 3 پسلیاں اور دایاں بازو ٹوٹ گیا۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 5 افراد نے دربار جانے کے لیے بیریئر کراس کرنے کی کوشش کی۔
کانسٹیبل سہیل نے انہیں روکا تو پانچوں افراد گالم گلوچ کرنے لگے۔
پولیس کے مطابق اس دوران ڈرائیور نے ٹریکٹر ٹرالی کانسٹیبل پر چڑھا دی، جس کے بعد ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
[ad_2]