[ad_1]
کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں واقع نجی اسکول کے پرنسپل کے مبینہ جنسی زیادتی کے اسکینڈل کے حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ کوئی متاثرہ خاتون تاحال پولیس کو نہیں ملی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ روز عدالت پہنچنے والی متاثرہ خاتون کا بھی موبائل کل سے بند ہے، متاثرہ خواتین کے سامنے نہ آنے سے کیس کمزور ہو رہا ہے
تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ ٹیکنیکل سپورٹ کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کا ڈی وی آر اور پرنسپل کا موبائل فون فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا ہے۔
تفتیشی حکام نے مزید بتایا ہے کہ اسکول میں سی سی ٹی وی انسٹالیشن کمپنی کے مالک کو حراست میں لیا ہے۔
تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی انسٹال کرنے والے ٹیکنیشن کی جانب سے پرنسپل کو بلیک میل کرنے کے شواہد نہیں ملے۔
[ad_2]