[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر پوری دنیا میں گونجے گا۔

سید مراد علی شاہ نے یومِ استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز ہیں، بھارت جارحانہ اقدامات سے کشمیریوں کو حقِ رائے دہی سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کا مکرو چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا ہے، پوری دنیا کو کشمیر پر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ 5 اگست 2019 کے اقدام نے بھارت کے دوغلے سیکولرازم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *