[ad_1]

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر سفارتی حکام نے یو اے ای پہنچنے پر وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو  زرداری اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ 

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری مادام تساؤ میوزیم میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مجسمے کی رونمائی کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *