[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔

جلوس ہر سال کی طرح اس سال بھی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ راستوں میں پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

جلوس برآمد ہونے سے قبل آج صبح ساڑھے7 بجے نشتر پارک میں یومِ عاشور کی مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ سید شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا اور اس کے اختتام کے بعد جلوس برآمد ہوا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *