[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کیخلاف بات پر نہیں مسکرائی، ریمارکس سنے ہوتے تو ضرور مداخلت کرتی، مجھ سے غلطی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے خواجہ آصف کے خطاب کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ سُوری وہ تو نیشنل ایڈاپٹیشن پلان کی منظوری سے متعلق بعض نکات اپنے ساتھی سے شئیر کررہی تھیں۔

خواجہ آصف کا نام لیے بغیر شیری رحمان نے کہا کہ اگر انہوں نے یہ باتیں سنی ہوتیں تو خواتین اراکین پارلیمنٹ کی توہین سے روکنے کے لیے ضرور مداخلت کرتیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ انہوں نے بات کا صرف آخری حصہ سنا تھا مگر سوچا کہ شاید یہ خصوصی طور پر خواتین کیخلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف عام سیاسی میچ ہے۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ وہ یقینی طور پر مسکرا نہیں رہی تھیں، وہ تو ماحولیاتی منصوبہ پر کابینہ میں اتفاق رائے پر خوش تھیں کیونکہ اس پر کام میں شب و روز صرف ہوئے تھے۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *