[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس شروع ہو گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم پیش ہوں گی۔

ای تحفظ بل 2023ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پرسنل پروٹیکشن بل کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل سے مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دی جائے گی۔

احتساب عدالتوں کی تنظیمِ نو، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ کمیٹیز برائے قانون سازی، انٹر گورنمنٹل، کمرشل ٹرانزیکشنز کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *