[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سائفر و آڈیو لیک تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)  کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تحقیقات کر رہی ہے۔

ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت 3 انٹیلجنس اداروں سے گریڈ 19 کا ایک ایک افسر بھی شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی دیے گئے وقت 11 بجے سے 5 سے 10 منٹ قبل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچے۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *