[ad_1]
آج کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں اڑان بھری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 17 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 45 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
[ad_2]