[ad_1]
کراچی میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے حکم سے خواتین، بچوں، معذور افراد اور بزرگوں کو استثنا ہوگا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق محرم سے متعلق اجتماعات کے علاوہ ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
[ad_2]