[ad_1]
ملتان میں ہیڈ چناب کے مقام پر سیلابی پانی میں اضافہ ہو گیا جس سے بیٹ کے علاقوں میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا۔
بیٹ کے علاقوں میں کئی ایکڑ پر محیط زرعی زمین میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب نارووال میں کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک کا بہاؤ 1100 کیوسک کم ہوکر 660 کیوسک ہو گیا جبکہ دریائے چناب میں گجرات کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے متحرک ہیں۔
علاوہ ازیں ضلع وہاڑی کی حدود میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں ہیں۔
[ad_2]