[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ جس شخص نے سازشیں کیں وہ آج امریکا کی منتیں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا ایجنڈا بھونڈا تھا، پی ٹی آئی نے 4 سال ملک کی تباہی کی۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ 4 سال نااہل شخص ملک پر مسلط رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کو مشکل صورتِ حال سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں معیشت، توانائی اور دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی ہوئی تھی۔
[ad_2]