[ad_1]
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ میوزک پالیسی کے ذریعے مراعات، سہولتوں سے میوزک انڈسٹری کو نئی زندگی ملے گی، پائیریسی، کاپی رائٹس سمیت میوزک انڈسٹری کو درپیش مسائل حل ہوجائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پبلک پرفارمنس، پروڈکشن، ایڈیپٹیشن، ڈیوریشن، مکینیکل، کمیونیکیشن رائٹس کو قانونی ڈھانچے میں لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوزرز اینڈ لائسنسز کا مسئلہ بھی حل ہوگا، میوزک انڈسٹری کو فروغ ملے گا، مناپلائزیشن کے خاتمے کے ساتھ میوزک ورکرز کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ ہوگا۔
[ad_2]