[ad_1]
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران طویل ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے 3 اعزازیے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بجٹ پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو 3 اعزازیے دینے کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اعزازیے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پولیس، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ملازمین کو دیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی نے 14 ہزار 480 ارب روپے کا مالی سال 24-2023ء کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فنانس بل 2023ء کی کثرتِ رائے سے منظوری دی گئی۔
قومی اسمبلی میں فنانس بل کو زیرِ غور لانے کی تحریک منظور کی گئی، فنانس بل کو شق وار منظور کیا گیا۔
بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 ارب سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب مقرر کیا گیا ہے جبکہ پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب روپے کردی گئی۔
منظور کیے گئے بجٹ کے مطابق این ایف سی کے تحت 5 ہزار 276 ارب روپے کے بجائے 5 ہزار 390 ارب روپے ملیں گے۔
فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔
بی آئی ایس پی پروگرام کےلیے 459 ارب کے بجائے 466 ارب روپے کر دیے گئے جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ ساڑھے 900 ارب روپے ہوگا۔
[ad_2]