[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے، وفاقی وزراء اور سینئر حکام ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف فرانس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیرِ اعظم دورۂ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس پائیدار ترقی اور توانائی کے متبادل و قابلِ تجدید ذرائع سے متعلق ہے۔
اجلاس ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشاورت کا فورم ثابت ہو گا۔
سربراہی اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان کے جی 77 میں اہم رکن کے طور پر خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ملک کے سربراہ کے طور پر بھی خطاب کریں گے۔
پیرس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
[ad_2]