[ad_1]

مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ—فائل فوٹو
مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ—فائل فوٹو

صدر مسلم لیگ ن سندھ شاہ محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ن لیگ سندھ مفتاح اسماعیل کو بھی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آئندہ کچھ دنوں میں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ دفاع و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، اُنہیں پارٹی میں آ کر اپنا مؤقف رکھنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا تھاکہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی نے وزیرِ خزانہ بنایا تھا، جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *