[ad_1]
سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردیے گئے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کردی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست گزار نے نہیں بتایا کہ کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ آرٹیکل 184 تین کا اختیار استعمال کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں۔
درخواست پر یہ بھی اعتراض عائد کیا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق ایک درخواست کے اندر ایک سے زائد استدعائیں کردیں گئیں۔
خیال رہے کہ سویلین کے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی۔
[ad_2]