[ad_1]

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پروا نہیں کی، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیشکش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے عوام کو آج شام لاہور کے لبرٹی چوک میں یوم تکبیر کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *