[ad_1]
تحریک انصاف کے مزید 146 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیے گئے جس کے بعد نو فلائی لسٹ کے ارکان کی مجموعی تعداد 226 ہوگئی ہے۔
عمران خان سمیت نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے تحریک انصاف کے ارکان کی موجودہ تعداد 226 ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب کے پہلے ہی برطانیہ جانےکا انکشاف ہوا ہے، 9 مئی واقعات میں مبینہ ملوث کنول شوذب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔
اس کے علاوہ بابر اعوان نجی مصروفیات کا کہہ کر لندن چلے گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ عمران پہلے دوست تھے اب میرا لیڈر ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے نو فلائی لسٹ میں شامل اہم اراکین میں مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور اسد قیصر ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سفر سے روکنے کے لیے نام پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ارسال کیے ہیں۔
[ad_2]