[ad_1]
وزیر اعظم شہباز شریف نے کالعدم بی این اے کے لیڈر گلزار امام شمبے کی گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں۔
ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی کےلیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
کالعدم تنظيم کے سابق کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شمبے کو میڈيا کے سامنے پیش کر دیا گيا۔
گلزار امام شمبے نے اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ غلط راستے کا انتخاب کیا تھا، ساتھی بھی لڑائی میں وقت ضائع نہ کریں، ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اصلاح کا موقع دے۔
یاد رہے کہ پنجگور سے تعلق رکھنے والا شمبے 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔
[ad_2]