[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے معیار قائم کردیا، اب تمام عدالتوں کے ججز بھی مجرموں کو ’وش یو گڈ لک‘ کہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 60 ارب کی کرپشن کا کیس اتنا واضح ہے کہ ٹمبکٹو کی عدالت بھی آنکھیں بند کرکے اسے کرپٹ قرار دے گی۔

اس موقع پر رہنما جے یو آئی مولانا اسعد محمود نے کہا کہ عمراندارانہ عدالت سے جو فیصلے آئے وہ سب نے دیکھ لیے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ غریب ہاریوں کو آج تک گڈ ٹو سی یو نہیں کہا گیا، ان کے لیے گیسٹ ہاؤس اور ہمارے لیے قبرستان ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *