[ad_1]
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سول جج نصرمِن اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی۔
سول جج نصرمِن اللّٰہ دو بجے محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیرِ اعظم بن جائیں گے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، ان کی طلاق نومبر میں ہوئی تھی۔
وکیل نے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا، بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا۔
جج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟
وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت کو بتایا کہ نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کے لیے لے جایا گیا، فروری 2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل مکمل کر لیے۔
[ad_2]