[ad_1]
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں ہیوسٹن کی پاکستانی کمیونٹی نے استقبالیہ دیا۔
استقبالیے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور پاکستانی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں، ملک کے معاشی حالات ہم سب کی توجہ کے متقاضی ہیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں سیل بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔
گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاری مردم شماری پر اسٹیک ہولڈرز کو تحفظات ہیں۔
[ad_2]