[ad_1]

بلاول بھٹو کا دورہ بھارت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، مشاورت کی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ نے سیاسی قائدین سے رابطہ کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے بھارتی شہر گووا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت پر مشاورت کی اور انہیں اعتماد میں لیا۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق وزیر خارجہ نے مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور خالد مقبول صدیقی سے گفتگو میں سیاسی قیادت کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے سردار اختر مینگل اور خالد مگسی کو بھی فون کیا اور ایس سی او اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق گفتگو کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *