[ad_1]
لاہور میں تیز رفتار کار نے یکے بعد دیگرے 1 کار اور 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کار ڈرائیور فرار ہو گیا، جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق حادثہ رِنگ روڈ کے سروس روڈ پر کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ کار پہلے ایک کار سے ٹکرائی، جس کے بعد اس نے 2 موٹر سائیکلوں کو روند دیا۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور اس کی 5 سالہ بیٹی سمیت3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
[ad_2]