[ad_1]
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں دن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 21 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا موجودہ تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
[ad_2]