[ad_1]

ٹوئٹر ویڈیو گریب
ٹوئٹر ویڈیو گریب

عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اپنے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے روانہ ہو گئے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہو چکی ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کی کیپٹل پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

کیپٹل ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کے جی ٹین پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر متبادل راستہ ہو گا۔

کیپٹل ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری پریشانی و زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *