[ad_1]

شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے وزیرِ قانون نے 6 بجے کا وقت دیا ہے، ہم وقت پر پہنچ جائیں گے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف پی ٹی آئی سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی ٹیم میں مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہو گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *