[ad_1]

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کی تدفین کراچی چڑیا گھر میں ہو گی۔

کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم ہو گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہتھنی کے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ بھی شیئر کی جائے گی، جانوروں کو کھانا نہ دینے کی خبریں غلط ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ علاج میں تاخیر کے ذمے داروں کا تعین ہو گا، اس حوالے سے انکوائری جاری ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفاری پارک کے ہاتھی محفوظ ہیں، ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک شفٹ کریں گے، ہم نے ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کافی عرصے بیمار رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *