[ad_1]
تحریک انصاف آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق وزیرِ اعظم منتخب ہوگئے، اسپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ ن کے 4 وزراء ہوں گے۔
ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے کرنل وقار سینئر وزیر ہوں گے۔
واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیرِ اعظم منتخب کر لیے گئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔
چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔
[ad_2]