[ad_1]
ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کے لیے عید کے بعد حکمراں جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمراں جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق اتحادی جماعتوں میں پہلے سے الیکشن سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات اور امیر جماعت اسلامی کی وزیراعظم سے ملاقات بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کے دروازے کسی پر کبھی بھی بند نہیں کیے گئے۔
[ad_2]