[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ کردیا گیا۔
ظفر اقبال کا ویسٹ کورٹ سے ایسٹ کورٹ تبادلہ کردیا گیا، ان کا تبادلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پر کیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر مقامی عدالت کے 8 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ویسٹ میں موجود 4 ججز کا تبادلہ ایسٹ اور ایسٹ میں موجود 3 ججز کا تبادلہ ویسٹ میں کردیا گیا۔
[ad_2]