[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔

آج شام ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ قواعد و ضوابط معطل کر کے قانون سازی کی تحریک پیش کریں گے۔

ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی احتساب بیورو ترمیمی بل 2023 قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 26 مئی تک ملتوی کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *