[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان آج ایک اور اہم ورچوئل اجلاس ہوگا جس میں دونوں فریقین کے درمیان پیش رفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سیہ سے میٹنگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم کے دیگر ارکان بھی ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں قرض پروگرام کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے اسٹاف لیول معاہدے کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے آگاہ کیا جائے گا اور فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *