[ad_1]

کراچی: آتشزدگی کے بعد دونوں فیکٹریاں گرگئیں، 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں دوبارہ آگ لگنے کے بعد جلنے والی دونوں فیکٹریوں کی عمارتیں گر گئیں، حادثے میں 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق اور  8 افراد زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ملبے تلے دبے 4 ریسکیو اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے بعد اس میں دوبارہ آگ بھڑک گئی تھی، مسلسل آگ کے باعث دونوں فیکٹریوں کی عمارتیں کمزور ہوگئی تھیں۔ 

فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران فیکٹریاں گر گئیں۔ 

حکام کے مطابق ایک گارمنٹس اور دوسری اسپیئر پارٹس کی فیکٹری تھی۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صنعتی ایریا میں متاثرہ فیکٹریوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ بڑا سانحہ ہے، جس میں 4 ریسکیو اہلکار شہید ہوئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *