[ad_1]

کراچی، کپڑے کی فیکٹری میں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

آگ نے متصل فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور اسنارکل مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ فائر بریگیڈ حکام نے چند گھنٹے قبل دونوں فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا تھا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ 10 فائر ٹینڈرز اور 6 واٹر باؤزرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *