[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ زخمی افراد اندھیرے میں سیکیورٹی گارڈ کو دیکھ کر ڈر گئے اور بھاگنے لگے، جس پر سیکیورٹی گارڈ سمجھا کہ بھاگنے والے دونوں افراد ڈاکو ہیں اس لیے اس نے ان پر فائرنگ کر دی۔

سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ تیموریہ تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ سلیم اور 20 سالہ مبشر کے ناموں سے ہوئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *