[ad_1]

اسکرین گریب/ فائل فوٹو
اسکرین گریب/ فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک ایران جلگئی سیکٹر کیچ میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، سپاہیوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک شیر احمد کی نماز جنازہ تونسہ، لانس نائیک محمد اصغر کی نماز جنازہ کوٹ ادو، سپاہی عبدالرشید کی نماز جنازہ صحبت پور جبکہ سپاہی محمد عرفان کی نماز جنازہ ڈی جی خان میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار پاک ایران بارڈر پر معمول کی پیٹرولنگ پر تھے جہاں دہشت گردوں کے حملے میں چاروں اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *