[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دوسری جمہوری سربراہ کانفرنس کی دعوت پر امریکا اور شریک میزبان ممالک کے مشکور ہیں، پاکستان امریکا میں جمہوریت پر سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم امریکا سے اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے دور اقتدار میں اس دوستی میں اضافہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان 2021 میں ہونے والی اس سربراہ کانفرنس کے عمل کا حصہ نہیں رہا، اس کانفرنس میں بعض ممالک کو قومی سطح پر کچھ وعدوں کی ضرورت تھی، سربراہ کانفرنس کا عمل اب ایک ایڈوانس سطح پر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کا جمہوریت اور جمہوری اقدار کا گہرا عزم ہے، پاکستانی نسلوں نے وقتاً فوقتاً جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق و آزادیوں کا بول بالا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ قوم جمہوریت و سیاست کی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *