[ad_1]

یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یومِ پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، آج سے تراسی سال پہلے قوم نے اپنے آپ سے جو وعدہ کیا تھا، آج اس کی تجدید کا دن ہے۔ 

اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کچھ دیر بعد ہوگی۔

رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوان صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *