[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں ایک بار پھر بادل بن سکتے ہیں۔

آج صبح شہر بھر میں ہونے والی بارش کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والے بادل آہستہ آہستہ کمزور ہو رہے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بارش برسانے والے بادلوں کا بڑا حصہ کیٹی بندر، ٹھٹھہ کی جانب جا رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرمی نہ ہونے کے باعث بادلوں کو سپورٹ نہیں مل رہی تاہم دوپہر میں ایک بار پھر بادل بن سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بارش برسانے والے بادل بلوچستان کے ساحل سے کراچی کی جانب آئے ہیں جو کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کا سبب بن رہے ہیں۔

کراچی میں آج صبح سویرے سیاہ بادل چھا گئے، بحیرۂ عرب سے بارش برسانے والے بادلوں کی آمد کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی و تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں شدید، کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔

کراچی کے علاقوں نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، شادمان ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، واٹر پمپ، عائشہ منزل، لانڈھی، کورنگی، لیاری، شارعِ فیصل، ملیر ہالٹ، ایئر پورٹ سمیت شہر بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ابرِ رحمت تیز تو کہیں آہستہ برسے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی سڑکوں پر پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے۔

شہر کے کئی علاقوں میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم کل تک کراچی پر اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *