[ad_1]
کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایسٹ پولیس نے یونیورسٹی روڈ، صفورہ چورنگی کے قریب اور بہادر آباد میں مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملیر شاہ لطیف سے پولیس نے 2 موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کرکے چوری کی 3 موٹرسائیکلیں اور موٹر سائیکلوں کا بہت سارا سامان کھلی ہوئی حالت میں برآمد کیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار زخمی ملزم سے چھینے گئے موبائل فون اور طالبعلم کا بیگ ملا ہے، زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب صفورہ چورنگی کے قریب بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو گل رحیم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسٹ پولیس نے 3 مقابلوں میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے، مقابلے یونیورسٹی روڈ، صفورہ چورنگی اور بہادرآباد میں ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے سے 2 موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں عرفان عرف بالی اور شاہد شامل ہیں۔
گرفتار ہونے والے ملزمان سے اسلحہ اور 3 چوری کی موٹر سائیکلیں ملی ہیں، ملزمان سے موٹر سائیکل کی 4 فیول ٹینکیاں اور 6 انجن کھلے ہوئی حالت میں اور 6 ہیڈ سلینڈر برآمد کئے گئے ہیں۔
ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
[ad_2]