[ad_1]

پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا، پارٹی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا تقسیم فارمولا طے کر لیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے والے سابق ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے 80 فیصد سابق ارکان کو ہی ٹکٹس دیے جائیں  جبکہ 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دینے کی سفارش کی گئی ہے اور پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں اکاموڈیٹ کیا جائے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے بھی یہی فارمولا ہوگا، مسلم لیگ ن چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں نارتھ پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان حتمی امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری پارٹی چیئرمین عمران خان دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *