[ad_1]

شوکت ترین کا قمر جاوید باجوہ سے گفتگو پر مبنی کالم پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے گفتگو پر مبنی کالم پر رد عمل دے دیا۔

اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ یقین نہیں کہ جنرل (ر) باجوہ نے ان خیالات کا اظہار کیا، 31 مارچ 2022 کو میں نے ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل صاحب نے مجھے ہیرو قرار دیا تھا۔

شوکت ترین نے کہا کہ کالم نگار کے مطابق سابق آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ نیب کے مقدمے کے خاتمے میں فیض حمید نے میری مدد کی، سابق آرمی چیف کا یہ تاثر خلاف حقیقت اور کسی قدر مضحکہ خیز ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخباری کالم کے مطابق جنرل (ر) باجوہ نے عمران خان کی حکومت کو گرانا تسلیم کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سچی بات ان کے منہ سے نکل گئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *